ٹاٹے پور ، مہنگائی عروج پر ، گوشت کے من پسند ریٹ مقرر
ٹاٹے پور (نامہ نگار)ٹاٹے پور میں مہنگائی عروج پر ،بڑا چھوٹا اور مرغی کا گوشت من مانے ریٹ پر فروخت ،شہری پریشان ۔
تفصیل کے مطابق ٹاٹے پور میں بڑا چھوٹا اور مرغی کے گوشت سمیت پھل فروٹ کے ریٹ آسمان کو چھو رہے ہیں مرغی کا گوشت 700روپے چھوٹا گوشت 2000روپے کلو جا پہنچا ،پھل فروٹ بھی شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگئے ۔شہریوں محمد جاوید، غلام محمد، جمیل احمد، فضل عباس، ملک شاہد،محمد شاہد، اسامہ ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان انتظامیہ نے جان بوجھ کر کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ،ہم مہنگائی کی وجہ شدید پریشان ہیں ۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ملتان، کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔