جماعت اسلامی وہاڑی کے تحت تربیت ،افطار ڈنر کا اہتمام

 جماعت اسلامی وہاڑی کے تحت تربیت ،افطار ڈنر کا اہتمام

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)رمضان المبارک میں ارکان جماعت کی فکری تربیت کیلئے شب تربیت کے نام سے جماعت اسلامی ضلع وہاڑی کے تحت تربیت گاہ اور افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔

تربیت گاہ سے سید ذیشان اختر قائم مقام امیر صوبہ جنوبی،مولانا محمود بشیر ڈپٹی سیکرٹری صوبہ جنوبی پنجاب ودیگر نے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں اپنے رب کو راضی ،اس کی رحمتوں و برکتوں کو سمیٹنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے کمزور طبقات کی ضرورتوں کو پیش نظررکھیں، وطن عزیز پاکستان بھی 27 رمضان المبارک کو ہی قائم ہوا تھا لیکن تاحال ملک میں نظام عدل قائم نہیں ہو سکا ، اسلامی نظام کے قیام کیلئے جدو جہد کو تیز کرنا ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں