رمضان المبارک رحمت الٰہی کے نزول کا بہترین موسم ،پیر ذیشان رسول بخاری

 رمضان المبارک رحمت الٰہی کے نزول کا  بہترین موسم ،پیر ذیشان رسول بخاری

لڈن(نامہ نگار)معروف عالم دین و مذہبی سکالر صاحبزادہ علامہ پیر سید ذیشان رسول بخاری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک سال کے تمام مہینوں میں سب سے افضل اوررحمت الٰہی کے نزول کا بہترین موسم ہے۔۔۔

 اللہ تبارک وتعالیٰ نے سب سے افضل و مبارک کتاب قرآن مجید کو اپنے سب سے افضل اور پیارے آخری نبی حضرت محمدمصطفیٰؐ پر نزول کے لئے اسی مہینہ کا انتخاب کیا ۔رمضان میں قرآن نازل کیا گیا ،اس میں جنت کے دروازے اہل ایمان کے لئے کھول دئیے اور جہنم کے دروازے بند کردئیے جاتے ہیں ، شیطانوں اور سرکش جنوں کو جکڑ دیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں