ریلوے لائن کراس کرتے لڑکا ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

ریلوے لائن کراس کرتے لڑکا  ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق

شجاع آباد (سٹی رپورٹر)ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے لائن کو کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق ۔

تفصیل کے مطابق شجاع آباد کے علاقے ظریف شہید ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے لائن کو عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر 12 سالہ زین العابدین موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ ریل گاڑی ہزارہ ایکسپریس جو کراچی کی جانب جا رہی تھی۔حادثے کی خبر سن کر گھر میں صفِ ماتم بچھ گئی، اہلخانہ غم سے نڈھال ہوگئے ۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے لاش ورثاء کے حوالے کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں