13منشیات فروش ،35جواری،15اشتہاری گرفتار

13منشیات فروش ،35جواری،15اشتہاری گرفتار

شجاع آباد(نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس نے بیس روز میں 13 منشیات فروش گرفتار، 6 کلو 500 گرام چرس،120 گرام آئس اور 47 لیٹر شراب برآمد۔۔۔

 چار جوا خانوں پر چھاپہ مارکر 35 جواری گرفتار، جوئے پر لگی ایک لاکھ 29 ہزار8 سو 70 روپے رقم برآمد،دیگر ملزموں سے پانچ پسٹل، ایک کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کیں، اے کیٹگری کے سات ملزموں سمیت 15 اشتہاری گرفتار، امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 7انسدادی کارروائیاں بھی کیں،الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید کارروائی شروع کردی گئی۔ انجمن تحفظ حقوق شہریاں شجاع آباد کے صدر ندیم شاہ اور جنرل سیکرٹری راحیل صدیقی سمیت عوامی حلقوں نے مقامی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں