بیوی نے آشناسے ملکر شوہر کو زہر دیدیا، ہسپتال منتقل

بیوی نے آشناسے ملکر شوہر  کو زہر دیدیا، ہسپتال منتقل

گگومنڈی(نامہ نگار)آشناکے ساتھ مل کربیوی نے شوہرکوزہردے دیا، ہسپتال منتقل، بیوی آشنا ارشد کے ساتھ فرارہوگئی۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں241ای بی کے رہائشی خضرحیات۔۔۔

 کی بیوی طاہرہ بی بی کے دیہہ ہذاکے ارشدانصاری کے ساتھ ناجائزمراسم تھے ۔گزشتہ روزارشدانصاری نے طاہرہ بی بی کے ساتھ سازبازہوکراپنے شوہرخضرحیات کوزہردے دیاجس سے خضرحیات کی طبیعت بگڑگئی توطاہرہ بی بی گھرسے لاکھوں روپے نقدی،قیمتی موبائل اوردیگرسامان سمیٹ کرارشدانصاری کے ساتھ فرارہوگئی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں