عبدالحکیم ،منشیات کا عادی ایک اور شخص چل بسا، لاش برآمد

عبدالحکیم ،منشیات کا عادی ایک اور شخص چل بسا، لاش برآمد

عبدالحکیم (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)منشیات کا عادی ایک اور شخص چل بسا۔لاری اڈے میں لاوارث لاش برآمد ہوئی جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت منیر حسین ولد پیر حسین سکنہ بستی ڈانگرہ خالق آباد کے نام سے ہوئی ہے ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور مبینہ طور پر نشہ آور اشیاء کے استعمال کی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی ،پولیس نے لاش کو سرکاری ہسپتال منتقل کرکے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جہاں پر لاش ملی ہے وہ جگہ منشیات فروشوں کے کارندوں کی سرگرمیوں کا مرکز سمجھی جاتی ہے ،یہ علاقہ منشیات فروشوں اور نشے کے عادی افراد کا گڑھ بن چکا ہے ، اس سے قبل بھی یہاں اسی طرح کی ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس علاقے میں پہلے بھی دو نشے کے عادی افراد اسی طرح لاوارث حالت میں جان کی بازی ہار چکے ہیں مگر اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات فروشی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے اہم شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں