وہاڑی،مسلم ٹاؤن میں ٹھیکیدار گیس لائن کی کھدائی کر کے رفوچکر

وہاڑی (خبرنگار )مسلم ٹاؤن میں ٹھیکیدار سوئی گیس لائن کیلئے کھدائی کر کے رفوچکرہوگیا ۔بارشوں کا موسم، کھدائی سے گھروں کو نقصان پہنچ رہا ہے ، سیوریج کا بھی مسئلہ درپیش ہے۔۔۔
اہل علاقہ شدید اذیت میں مبتلا اور پریشان ہیں۔ شہریوں ابرار علی، سیف اللہ، سلمان، عمران، عبدالرحمٰن اور زبیرودیگر کا کہنا ہے کہ بارش اور سیوریج کا پانی کھدائی کی گئی جگہ میں جمع ہوکر گھروں کی بنیادوں کو نقصان پہنچا رہا ہے ،بچوں کا سکول اور مریضوں کو ہسپتال لے کر جانا محال ہوچکا ہے ، اعلیٰ حکام کھدائی کا کام فوری مکمل کر ائیں۔