ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد اجمل کی گریڈ 20 میں ترقی

ماہر امراض چشم ڈاکٹر محمد اجمل  کی گریڈ 20 میں ترقی

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)امراض چشم کے ماہر ڈاکٹر محمد اجمل جو کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر آف آپتھامالوجی پیڈیاٹرک شیخ زید میڈیکل کالج رحیم یار خان تعینات تھے۔۔۔

کو حکومت پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے حکم پر گریڈ 20 میں ترقی دے کر پروفیسر آف آپتھامالوجی آپتھامالوجی پیڈیاٹرک چلڈرن ہسپتال فیصل آباد تعینات کر دیا ہے ڈاکٹر اجمل نے اپنی اس شاندار ترقی کو اپنے والدین احباب کی دعاؤں اور اللہ تبارک وتعالی کی خصوصی مہربانیوں کا ثمر قرار دیا ہے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید ودیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں