وہاڑی بارروم میں فری میڈیکل کیمپ وکلاء کا معائنہ،ادویات تجویز

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ بار روم میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، معروف نیوروفزیشن ڈاکٹر عثمان تارڈ نے وکلاء کا فری طبی معائنہ کیا اور ادویات تجویز کیں۔۔۔
کیمپ میں موجود سابق صدور شکیل تارڈ بل خضر حیات تارڈ بار ، سابق جنرل سیکرٹری بار میاں فیصل احسان ایڈووکیٹ ، حاجی مظہر گھمن ، ، میاں غلام حسین ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے معاونت کرتے ہوئے وکلاء کے طبی معائنہ کو یقینی بنایا ۔