ستھرا پنجاب محصولات کی وصولی میں ضلع لودھراں کا پہلا نمبر

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے صفائی آپریشن سے لودھراں ضلع کے 2 لاکھ 43 ہزار گھرانے مستفید ہونگے ۔
یہ بات انہوں نے ستھرا پنجاب مہم کے حوالے سے اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں منعقدہ پریس بریفننگ کے دوران بتائی ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ستھرا پنجاب محصولات کلیکشن میں لودھراں کا صوبہ بھر میں پہلا نمبر ہے جبکہ ستھرا پنجاب کلینگ سرگرمیوں کے تحت لودھراں پنجاب بھر میں چوتھی پوزیشن پر ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع میں ون ٹائم کلینگ آپریشن کے ذریعے 32 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ اکھٹا کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے 317 پرانے اور بڑے گندگی کے ڈھیر صاف کیے جا رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ 25 مارچ سے ضلع میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ریگولر صفائی آپریشن شروع کردیا جائے گا ۔