حافظ قرآن سے زیادتی، متاثرہ خاندان انصاف کیلئے دربدر

وہاڑی (خبرنگار )حافظ قرآن بچے کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی،معاملہ دبانے کے لئے ملزموں نے بچے کواغوا بھی کیا،لواحقین کا دھمکیاں دینے اور پولیس کارروائی نہ ہونے پر احتجاج، حکام بالا سے نوٹس کا مطالبہ ۔
نواحی چک نمبر 111 ڈبلیو پولیس تھانہ مترو کی حدود کے رہائشی مقامی زمیندار محمد شہزاد اختر نے اپنے بھائی منیر احمد گل ، حافظ زبیر ، حافظ عطاء الرحمٰن ، محبوب الرحمٰن ودیگر کے ہمراہ بتایا ہے کہ اس کا بیٹا حافظ نعمان جو کالج کا طالبعلم ہے ،غنڈہ گرد عناصر منیر ،اورنگزیب نے دس مارچ کودیگر کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اس سے زیادتی کی ، ویڈیو بھی بنائی،بتانے پر خاندان کو قتل کی دھمکیاں دیں،دوسرے دن ملزم اسلحہ کی نوک پر اسے اغوا کرکے لاہور لے گئے اورکہیں لے جانے کیلئے کار منگوائی ،اس دوران نعمان نے داتا دربار پر موجود پولیس کو آواز دی تو ملزم فرار ہوگئے ،بچے کا میڈیکل ہوچکاہے ،پولیس بااثرملزموں کو گرفتار نہیں کررہی ہے ۔وزیراعلیٰ،آئی جی اورآر پی او انصاف اور تحفظ دلائیں۔