خودساختہ اغوا برائے تاوان کا نوجوان ملتان سے بازیاب

مونڈکا (نامہ نگار)خودساختہ اغوا برائے تاوان کا نوجوان تھانہ خانگڑھ پولیس نے ملتان سے بازیاب کرا لیا،نوجوان والدین کو ڈیڑھ لاکھ تاوان دینے اور اسے چھڑانے کی کالز کرتا رہا۔
والدین کی درخواست پر تھانہ خانگڑھ پولیس نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے نوجوان کو برآمد کرلیا۔ مظفرگڑھ کے نواحی تھانہ خانگڑھ کی حدود موضع لانگ کے رہائشی ربنواز موہانہ نے تھانہ خانگڑھ پولیس کو درخواست دی کہ اسکا بیٹا 20 دن سے غائب ہے اور چند دن سے کالز آ رہی ہیں کہ ڈیڑھ لاکھ تاوان دیکر نوجوان کو واپس لے جائیں ورنہ قتل کردیا جائیگا۔نوجوان نے اعتراف کیا کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ اپنا قرض اتارنے کیلئے اس نے جان بوجھ کر اغوا کا ڈرامہ رچایا۔