ماچھیوال میں تجاوزات کی بھرمار ،انتظامیہ کی کارکردگی صفر

وہاڑی (خبرنگار ) ماچھیوال میں تجاوزات کی بھرمار ،انتظامیہ کی کارکردگی صفر،ستھرا پنجاب کے حکومتی دعوے بے اثر۔۔۔
پریشان حال شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔تفصیل کے مطابق وہاڑی مین روڈ اور اڈا ماچھیوال پر تجاوزات کی بھرمار نے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیا، گاڑیوں کی آمدورفت متاثر، پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے ۔مقامی تاجروں اور مکینوں عامر حسین ، رضااحمد ، گوہر خان ، کاشف ریاض اور دیگران نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سرکاری افسر یا حکومتی نمائندے نے اس مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا، تجاوزات کا خاتمہ خواب بن چکا ہے ، انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے ۔