بوریوالا،کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا پارک تباہ

بوریوالا،کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا پارک تباہ

بوریوالا(سٹی رپورٹر )چیف آفیسر بلدیہ کی شہریوں کے مسائل سے چشم پوشی کی بدولت کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والا پارک تباہ حالی کا شکار ہو گیا۔۔۔

چار دیواری کی اینٹیں تک غائب کر دی گئیں ۔اہل علاقہ کا ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقہ261 ای بی الہ آباد پھاٹک پر واقع کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے پارک کے کمروں پر خانہ بدوشوں نے قبضہ کر لیا ،قصابوں و بااثر افراد نے جانوروں کو پارک کے احاطے و کمروں میں باندھنا معمول بنا لیا جگہ جگہ سے دیواروں کو توڑ کر راستے بنا لیے گئے ،آہنی جنگلہ غائب کر دیا گیا ، پارک فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکا ہے ،شدید تعفن پھیلا ہوا ہے سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے ۔ اہل علاقہ سلیم شہزاد،ارباز بھٹی،شہباز بھٹی،نبیل جٹ،عتیق آرائیں،ارشد قصائی،جانی ڈوگر،چاچا طفیل و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر سے مطالبہ کیا ہے کہ پارک کو تباہ ہونے سے بچائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں