الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام افطار چیئرٹی ڈنر

الخدمت فائونڈیشن کے  زیر اہتمام افطار چیئرٹی ڈنر

ملتان (لیڈی رپورٹر )الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کا افطار چیئرٹی ڈنر ،شرکاء نے وعدہ فارم کے تحت 80کروڑ کے لگ بھگ مختلف منصوبوں کے لئے عطیات کا اعلان کیا۔

اس سلسلہ میں الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کی جانب سے سالانہ چیئرٹی افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا افطار ڈنر میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری سید وقاص انجم جعفری نے کہا کہ الخدمت پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر ایک روشن چہرہ ہے جوپاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی فلاحی خدمات سرانجام دے رہا ہے الخدمت پاکستان بھر کے 32ہزار اور جنوبی پنجاب کے 4800یتیم بچوں کی کفالت کہ ذمہ داریاں صاحب ثروت اور درد دل رکھنے والے لوگوں کے تعاون سے کررہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں