فوڈ اتھارٹی کا گریند آپریشن ، 600 کلو ناقص خوراک ، سبزیاں تلف
ملتان (لیڈی رپورٹر)شہر اولیاء میں خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے یکے بعد دیگرے کارروائیاں۔، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی معروف ریسٹورنٹس اور واٹر پلانٹس کی۔۔۔
انسپکشن، 500 کلو خام اشیاء، 100 کلو غیر معیاری مربہ جات، 10 کلو باسی سبزیاں تلف، 4 واٹر پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند، 5 فوڈ پوائنٹس کو 4 لاکھ روپے کے جرمانے عائد۔رمضان المبارک میں غیر معیاری خوراک کی روک تھام کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خصوصی آپریشن جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کیچڑ سے بھری جگہ پر خام اشیاء کی سٹوریج پر بستی نور والا میں مصالحہ چکی اور اچار یونٹ کو 1 لاکھ 70 ہزار کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ فوڈ پراسیسنگ کیلئے آلودہ مشینری کے استعمال، صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے کئے گئے ۔ اسی طرح انڈسٹریل اسٹیٹ، 17کسی، ناردرن بائی پاس پر 3واٹر پلانٹس کو چیک کیا گیا۔ پانی میں آرسینک اور بیکٹیریا پائے جانے پر واٹر پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کردی گئی۔ کھانوں کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کے استعمال پر گلگشت میں معروف ریسٹورنٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ خوراک کی تیاری میں چائنہ نمک اور کھلے مصالحہ جات کے استعمال پر گھنٹہ گھر چوک پر ریسٹورنٹ کو 80 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ کچن ایریا سے غیر معیاری اور باسی سبزیاں برآمد ہونے پر چونگی نمبر 7 پر ہوٹل کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔