ڈپٹی کمشنر کافیصل سٹیڈیم میں جاری بحالی کے کام کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کافیصل سٹیڈیم میں جاری بحالی کے کام کا جائزہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ قراۃالعین میمن نے فیصل سٹیڈیم مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور وہاں جاری بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس موقع پر اے ڈی سی جی یوسف چھینہ بھی انکے ہمراہ تھے ۔ ڈپٹی کمشنر کو سٹیڈیم کی تزئین و آرائش، کھلاڑیوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور دیگر ترقیاتی کاموں پربریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ سٹیڈیم کی بحالی کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ویلفیئر اینڈ ری ہیبلٹیشن یونٹ (DWRU) کے اہم اجلاس کی صدارت کی۔ سماجی بہبود، صحت ودیگر متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں مستحق افراد کی فلاح و بہبود اور بحالی کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ فلاحی فنڈز اور وسائل کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور بحالی کے کیسز کو بروقت نمٹایا جائے ۔اجلاس میں جاری فلاحی منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے اپنی تجاویز پیش کیں، ڈپٹی کمشنر نے ہدایات دیں کہ تمام محکمے باہمی تعاون کے تحت کام کریں تاکہ مستحق افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور ضرورت مند افراد کی بحالی کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں