امریکہ نے غزہ پر حملوں کی کھلی چھوٹ دیدی،یوسف کسیلیہ

گگو منڈی(نامہ نگار)ایم پی اے و لیگی رہنما چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدہ کے باوجود اسرائیل کا غزہ کے نہتے مسلمانوں پر حملہ وحشیانہ اقدام ہے جسکی ہم پُر زُور مذمت کرتے ہیں ۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے انسانیت کے خلاف جتنے مظالم کیے ہیں اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملت،گزشتہ روز کے حملوں میں 400سے زائد فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔امریکی صدر دنیا بھر میں جاری جنگیں رکوانے کے دعوے کرتے ہیں جبکہ اسرائیل کو نہتے فلسطینیوں پر حملوں کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے جو ان کے کردار کے دوغلے پن کو ظاہر کرتا ہے ۔