اے ڈی سی آرکاقدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات کا جائزہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
، اجلاس میں کسی بھی ہنگامی صورتحال اور ممکنہ آفات سے نمٹنے کے لیے عملی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اے ڈی سی ریونیو عوید ارشاد نے کہا کہ ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں، ریسکیو 1122 دریائے چناب پر فرضی مشقوں کا انعقاد کرے ۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے ارلی وارننگ سسٹم کو مضبوط بنائیں اور تمام مشینری کو فعال رکھیں۔ اجلاس میں تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور سماجی تنظیموں کے نمائندگان کی شرکت کی۔