قتل کیس میں ملزموں کو ریلیف ،ایس آئی نوکری سے فارغ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)قتل کیس میں ملزموں کو ریلیف فراہم کرنے پر ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد نے تھانہ روہیلانوالی کے سب انسپکٹر کو نوکری سے برخاست کردیا۔۔۔
پولیس ترجمان کیمطابق سب انسپکٹر شعیب عدیل نے ایک قتل کیس کی تفتیش میں نامزد ملزموں کو غیرقانونی ریلیف فراہم کیا تھا،معاملے کی تحقیقات مختلف اعلی ٰپولیس افسروں نے کیں تو طلبی کے باوجود بھی سب انسپکٹر شعیب عدیل پولیس افسروں کے سامنے پیش نہیں ہوئے ،کیس میں ملزموں کو ریلیف فراہم کرنے اور تحقیقات میں مکمل طور پر غیرحاضر رہنے پر ڈی پی او مظفرگڑھ ڈاکٹر رضوان احمد نے سب انسپکٹر شعیب عدیل کو نوکری سے برخاست کردیا ہے ۔