امانت میں خیانت پر6افراد پر مقدمات

امانت میں خیانت پر6افراد پر مقدمات

ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے بوگس چیک اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں چھ افراد کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔۔۔

الپہ پولیس کو محمد شہزاد نے بتایا کہ ملزم کاشف نے رقم کے بدلے تین عدد چیک دیئے جو جعلی و بوگس پائے گئے دریں اثنانیوملتان پولیس کو علی حیدر نے بتایا کہ ملزم غلام مصطفی کو گاڑی خرید کرنے کی غرض سے پیسے ادا کئے جو بعد ازاں پیسے دینے سے انکاری ہوگیا جبکہ شاہ شمس پولیس کو نادر عباس نے بتایا کہ ملزم اللہ وڈیاھیا،تنویر ،ایوب اور لطیف نے مویشی فروخت کردیئے جو رقم دینے کیلئے روز ٹال مٹول کرتے رہے ملزموں نے امانت میں خیانت کرکے رقم دینے سے انکاری ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں