احسانپور میں ایک اور’’نئے ماڈل ویلج‘‘کا افتتاح کر دیا گیا

 احسانپور میں ایک اور’’نئے ماڈل ویلج‘‘کا افتتاح کر دیا گیا

کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری نے کوٹ ادو کے علاقہ احسانپور میں ایک اور’’نئے ماڈل ویلج‘‘کا افتتاح کر دیا۔۔

،کویت کی فلاحی تنظیم کی جانب سے پہلے فیزمیں ایک سو گھر،ہسپتال، مسجد، ہینڈی کرافٹ سنٹر،کمیونٹی سنٹربھی بنائے جائیں گے ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے قصبہ احسانپورمیں دئیے گئے 90کنال رقبہ پر بننے والے نئے ماڈل ویلج کا ڈپٹی کمشنرکوٹ ادو سیدمنور عباس بخاری نے افتتاح کردیا، ڈپٹی کمشنرکوٹ ادو سیدمنورعباس بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرین سمیت دریائی کٹاؤ سے متاثرین کیلئے 90کنال اراضی وقف کی ہے جسے کویت کی تنظیم اس پر خوبصورت ماڈل ویلج قائم کررہی ہے ، پنجاب حکومت نے اس ماڈل ویلج میں ڈسپوزل سسٹم لگادیا ہے ،مزید بھی اس ویلج میں انفراسٹرکچرپرکام کی کوشش کی جائے گی،ڈائریکٹر ماڈل ویلج احسانپور عبدالحئی انیس نے کہاکہ اس قابلِ تعریف منصوبے کو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، یہ منصوبہ کویت کی تنظیم آئی آئی سی یو کا ہے جہاں 200گھر تعمیر کئے جائیں گے ،پہلے فیزمیں ایک سو گھر،ہسپتال، مسجد، ہینڈی کرافٹ سنٹر،کمیونٹی سنٹربھی بنائے جائیں گے ، علاقے بھر کو خوبصورت بنانے کا مشن ہے اورانشائاللہ احسانپور ماڈل ویلج میں سڑکیں،لائٹنگ،سپیڈ بریکر اور دیواروں کو خوبصورت بنایاجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں