ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر نے اہلکاروں کو افطار ڈنر کروایا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ٹریفک پولیس خانیوال کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر مظہر الاسلام کی۔۔۔
جانب سے افطار ڈنر کروایا گیا۔مظہر الاسلام نے کہا کہ روزہ کیساتھ ڈیوٹی سر انجام دینے والے افسروملازم قابل تعریف ہیں۔دفتر ٹریفک پولیس خانیوال میں افطار ڈنر پارٹی کا بہترین انتظام کیا گیا۔بعد ازافطارڈنرڈی ایس پی ٹریفک کی جانب سے افسران وملازمان کو ماہ رمضان کے آخری روزوں میں ڈیوٹی پرعزم ادا کرنے بابت ہدایات دی گئی۔چونکہ آنے والے ایام میں ٹریفک کا بے پناہ رش ہو جاتا ہے ۔ٹریفک کے بہترین فلو کے لئے تمام افسران کو اپنا موثر کردار ادا کرناہوگا.بالخصوص عید کے نزدیک دنوں میں رش والی جگہوں کو اپنی بہترین حکمت عملی کے تحت ٹریفک کی روانی کو جاری رکھنا ہوگا۔رمضان المبارک میں تمام افسران وملازمان کی فلاح وبہبود کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔امید کی جاتی ہے کہ ڈسٹرکٹ کے تمام اہم مقامات کو ٹریفک کی بہترین روانی کے لئے ٹریفک پولیس اپنی بہترین سروسز جاری رکھے گی۔بلاشبہ ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس خانیوال عوام الناس کے محفوظ سفر بنانے میں دن رات کوشاں ہے