موٹرسائیکل سوار ڈاکو نوجوان سے موبائل چھین کر فرار

مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر )مظفرگڑھ میں دن دیہاڑے ڈکیتی ، شہر کے مصروف کاروباری علاقے ملتان روڈ پر پمپ کے نزدیک 2 مسلح موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان سے ۔۔
موبائل چھین کر فرار ہو گئے ،پولیس نے متاثرہ نوجوان کی درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے ,صدر انجمن تاجران ملتان روڈ میاں شان شیخ نے ڈی پی او سے تاجروں اور شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔