چنگ چی رکشوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے :عمرانہ توقیر

 چنگ چی رکشوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے :عمرانہ توقیر

وہاڑی(خبرنگار ،نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر کی زیر صدارت ضلعی افسروں کا اجلاس ہوا۔۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اجلاس میں حکومت پنجاب کے مختلف انیشٹوز اور عوامی فلاحی کاموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور مختلف نوعیت کی منفی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا، اجلاس میں تجاوزات کے خاتمہ اور شہروں کی بیوٹیفکیشن بارے بھی جائزہ لیا گیا ہسپتالوں کی بہتر انداز میں مانیٹرنگ کا طریقہ کار وضع کیا گیا، ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے تمام افسران کو متحرک،مستعد اور جذبے سے کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایل پی جی کی ری فلنگ کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مشینیں ضبط، مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں ،موٹر سائیکلز سے بنائے گئے چنگ چی رکشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے پتنگ بازی پر پابندی کو یقینی بنایا جائے سمگل ہو کر آنے والے سامان اور اشیاء کے خلاف کاروائیاں کی جائیں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے مزید کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جائیں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں پلانٹ فار پاکستان مہم کا کامیاب بنایا جائے شجرکاری مہم میں تمام بڑھ چڑھ کرحصہ لیں اس موقع پر قائم مقام ڈی پی او فاروق کمیانہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سید عثمان منیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفر خان، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنر میلسی خلیل احمد،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، سیکرٹری آر ٹی اے کامران انور، سی ڈی او محمد ریحان، ایس این اے منیب احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں