جنگلات کے عالمی دن پر ڈی سی کمپلیکس وہاڑی میں مرکزی تقریب

جنگلات کے عالمی دن پر ڈی سی کمپلیکس وہاڑی میں مرکزی تقریب

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)جنگلات کے عالمی دن پر ڈی سی کمپلیکس وہاڑی میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے۔۔

 تحت شجرکاری کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایم پی اے میاں ثاقب خورشید، اے ڈی سی ریونیو سید عثمان منیر بخاری، ضلعی صدر پی ایم ایل این میاں عمران دولتانہ، اے ڈی سی فنانس مظفر خان اور اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے پودے لگائے اور ملکی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ جنگلات کے عالمی دن کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا اور جنگلات کی اہمیت سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے اور پنجاب کو سرسبز وشاداب بنانا ہے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینیو سید عثمان منیر نے کہا کہ جنگلات ہمارے لیے بہترین ماحول کی ضمانت ہے ،شجرکاری مہم میں تمام محکموں کو 90 ہزار پودے لگانے کا اہداف دیا گیا ہے جنگلات کے عالمی دن پر 5500 پودے جیو ٹیگنگ کے ساتھ لگائے جارہے ہیں ،تمام محکمے پودوں کی نشوونما کا خاص خیال رکھیں گے ،سول سوسائٹی بھی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں