مرغیو ں کا کچرا اٹھانے والی گاڑیاں تعفن پھیلانے لگیں
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)خانیوال اور گردونواح میں مرغیو ں کا کچرا اٹھانے والی گاڑیاں تعفن پھیلانے لگیں۔ ۔۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ برائلر مرغیوں کی غلاظت تمام دن مرغ فروش کے پاس گندگی کے ڈھیر کی صورت میں پڑی رہتی ہے ،کچرا اٹھانے والی گاڑیاں اور رکشے کچرا ڈھانپے بغیر جب بازار سے گزرتے ہیں تو سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے ۔عومی وسماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔