مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بڑے بھائی کی زمین پر قبضہ کی کوشش
وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)بھائی کی مسلح ساتھیوں کے ہمراہ بڑے بھائی کی زمین پر قبضہ کی کوشش ۔۔
، گنے کی فصل پر ہل چلا دیئے ، روکنے آئی بوڑھی خاتون کو ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا ، پولیس کارروائی سے گریزاں، متاثرین سراپا احتجاج ،انصاف کیلئے دربدر ۔پولیس تھانہ صدر کی حدود 194 ای بی کے رہائشی محنت کش بابا اصغر علی نے اپنی بوڑھی بیوی رشیداں بی بی ، انصر علی ، امجد علی ، شاہ رسول ، محمد رمضان ، محمد حسین اور محمد حسن و دیگر کے ہمراہ بتایا کہ اس کے بھائی صابر علی نے مجھ سے ایک کنال سے زیادہ زمین چارا وغیرہ کاشت کرنے کیلئے عارضی طور پر لے رکھی تھی اور بعد ازاں پانچ لاکھ روپے لے کر میری ملکیتی زمین غلام رسول کو فروخت کردی جس پر ہم نے پنچایت اکٹھی کی پنچایت میں پانچ لاکھ روپے میرے کھاتے میں ڈال کر زمین کا قبضہ مجھے دینے کا فیصلہ ہوا جس کا قبضہ لے کر میں نے وہاں گنا کاشت کردیا ،17 مارچ کوہم تھانہ صدر انکوائری کے لئے گئے تو صابر علی اور غلام رسول نے پولیس کے ساتھ مبینہ ساز باز کرکے مجھے اور محمد حسین کو بلاوجہ تھانے بند کرا دیا ، شام کے وقت مسلح ہو کر میرے رقبہ پر ٹریکٹر سے ہل چلانے لگے ،روکنے کے لئے میری بیوی اور بیٹیاں گئیں تو مسلح ملزموں نے میری بوڑھی بیوی کی پسلیاں اور ناک سمیت دیگر اعضاء پر ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے اسے شدید زخمی کردیا ۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب ، آئی جی ،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے اپیل کی ہے کہ ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے ۔