حضرت علی ؓ کی شجاعت کی مثال نہیں ملتی:شاہد اقبال،صدف عادل

حضرت علی ؓ کی شجاعت کی مثال نہیں  ملتی:شاہد اقبال،صدف عادل

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد اقبال ایڈووکیٹ اور۔۔

 چیئرمین ٹائیگرز فورم چوہدری محمد صدف عادل جٹ ایڈووکیٹ نے کہاکہ حضرت علی ؓکی شجاعت وبہادری،انصاف،صبر وبرداشت، سخاوت،اخلاق وکردار کی مثال نہیں ملتی ،آپ ؓفاتح خیبر ہیں اور خود بھوکے رہ کر لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے ،یتیموں پر دست شفقت اور بیواؤں کا بھرم رکھنے والے ہیں ۔ان خیالات کااظہا رانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ حضرت علی ؓکی بچپن سے لیکر شہادت تک کی پوری زندگی ایک مثال ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں