ڈی پی او لودھراں کی کھلی کچہری، مسائل کے حل کیلئے احکامات
لودھراں(سٹی رپورٹر )ڈی پی او کامران ممتاز کی مسجد میں کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے اور ۔۔
حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کامران ممتاز نے جامع مسجد محبوب سبحانی میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری کا انعقاد کیاجہاں شہریوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کی یقین دہانی کرائی، کھلی کچہری میں موصول ہونے والی 13 درخواستوں پر ضابطے کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے ۔اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز کاکہنا تھا کہ مساجد میں کھلی کچہریوں کا انعقاد عوامی مسائل کے حل کی مؤثر حکمت عملی ہے ، پولیس اور عوام کے درمیان ہم آہنگی سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے ، قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔