جماعت اسلامی کی وہاڑی میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی

وہاڑی(خبر نگار،نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی وہاڑی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر فلسطین میں اسرائیلی جارحیت اور۔۔
ظلم و بربریت کے خلاف فیصل ٹاؤن سے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی امیر جماعت اسلامی وہاڑی چوہدری طارق محمود نے کی ۔مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ آج فلسطین کے مسلمانوں پر اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانے والا کوئی نہیں، تمام مسلم ممالک خاموش ہوکر ایک دوسرے کا منہ دیکھ رہے ہیں آج کی ریلی کا مقصد ان ظالم حکمرانوں کو یہ بتانا ہے کہ ہم مسلمان ایک ہیں اسرائیل ہمیشہ سے ہی مسلمانوں کا دشمن رہا ہے انشاللہ وہ دن دور نہیں ہے کشمیر آزاد ہو گا اور فلسطین سے اسرائیلی جارحیت کا خاتمہ ہوگا۔