وہاڑی، 33صنعتی مزدوروں میں 12لاکھ کے چیک تقسیم

وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مزدور دوست اقدامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ۔۔
ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے ضلعی دفتر محکمہ محنت میں صنعتی مزدوروں میں ٹیلنٹ سکالر شپ کے چیک تقسیم کئے ، 33مزدوروں میں 12لاکھ روپے مالیت کے چیکس تقسیم کئے گئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر لیبر ملک شعبان نے بتایا کہ ویلفیئر سانٹس کیلئے آن لائن پورٹل بنایا گیا ہے اور ورکر گھر بیٹھے اس پر اپلائی کر سکتا ہے ۔اس ضمن میں لیبر آفس میں ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا گیا ہے ۔ممبر صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے مزدوروں کے مسائل بارے پوچھا اور ان کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی گئی میاں ثاقب خورشید نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تحت لیبر آفس میں پودے بھی لگائے ۔