چلڈرن پارک لودھراں میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

چلڈرن پارک لودھراں میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح

لودھراں (سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے شجرکاری مہم پلانٹ فار پاکستان کے تحت چلڈرن پارک لودھراں میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے جنگلات کے عالمی دن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے ضلع بھر میں 56 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودھراں کی جانب سے 11450 پودے ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے 38 ہزار پودے ، محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لودھراں کی جانب سے 2200 پودے ، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 2000 پودے ، محکمہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 250 پودے ، تحصیل انتظامیہ لودھراں کی جانب سے 550 پودے ، تحصیل انتظامیہ کہروڑپکا کی جانب سے 900 پودے اور تحصیل انتظامیہ دنیاپور کی جانب سے 800 سے زائد پودے لگائے جائیں گے ، ضلع میں موسم کے اعتبار سے نیم، بکین، سکھ چین، کیکر، شہتوت، انار، جامن، بیر، املتاس، ٹرومینیلیا اور شیریں کے پودے لگائے جائیں گے ۔ شجرکاری کے فروغ کے لئے تمام محکموں کو خصوصی طور ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے ، وطن عزیز کو ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے جنگلات پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں