شجرکاری مہم کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف

شجرکاری مہم کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف

ملتان ( لیڈی رپورٹر ) پلانٹ فار پاکستانبہار شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس مہم کے تحت ملتان ڈویژن میں بڑے پیمانے پر درخت لگانے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

سیکرٹری کوآپریٹوز پنجاب احمد جاوید قاضی  کی ہدایت پر کوآپریٹوز ڈیپارٹمنٹ ملتان نے عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے شجرکاری مہم میں بھرپور شرکت کی۔ اس سلسلے میں ایم ڈی اے آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایک شاندار مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی اور درخت لگا کر مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹوز ملتان ڈویژن صائمہ مشتاق نے بھی شجرکاری میں حصہ لیتے ہوئے درخت لگایا، جبکہ صدر ایم ڈی اے آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی منیر احمدعاصی نے اس تقریب کی میزبانی کی۔شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام افسر اور فیلڈ سٹاف متحرک ہیں اور ملتان ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بھرپور انداز میں درخت لگائے جا رہے ہیں۔ یہ مہم آئندہ ماہ تک جاری رہے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ملتان کو سرسبز اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے محفوظ بنایا جا سکے ۔تمام شجرکاری سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے ، جس کے تحت درخت لگانے کی تمام تفصیلات ایپلی کیشن پر اپلوڈ کی جا رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق شجرکاری سے ماحولیاتی آلودگی میں نمایاں کمی آئے گی، درجہ حرارت میں اعتدال پیدا ہوگا اور عوام کے لیے ایک صحت مند فضا ممکن ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ، حکومتِ پنجاب کے سبز انقلاب کے تحت شجرکاری سے گرین ہاؤس گیسز کی مقدار کم کرنے ، پانی کے ذخائر محفوظ بنانے اور قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔کوآپرٹیوز ڈیپارٹمنٹ کی انتھک محنت اور عزم اس مہم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، اور محکمے کا عملہ وزیراعلیٰ پنجاب کے گرین ویژن کو حقیقت بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں