یوم حضرت علیؓ پر سکیورٹی پلان جاری،2ہزار پولیس اہلکار تعینات

یوم حضرت علیؓ پر سکیورٹی پلان جاری،2ہزار پولیس اہلکار تعینات

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ملتان پولیس کی جانب سے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی ؓ کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع ملتان شہر سے کل 12 جلوس برآمد ہوں گے جن میں سے 02 جلوس حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ کل 15 مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں 02 مجالس اے کیٹیگری کی ہوں گی۔جن کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 2 ہزار سے زائد پولیس افسر و جوان شفٹ وائز ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔ ان کے علاوہ پولیس لائنز میں مناسب تعداد میں ریزرو ہائی الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔ جلوس کے روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے ۔ تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تمام اہم جلوسوں اور مجالس کی ڈرون کیمروں کے ذریعے ویڈیو کوریج کی جائے گی۔ تمام اہم مجالس پر واک تھرو گیٹ لگائے جائیں گے ۔ تمام مجالس اور جلوسوں میں پولیس کے ساتھ ساتھ لائسنس داران کی طرف سے پولیس سے تربیت یافتہ والنٹیئرز بھی معاونت کریں گے ۔ اسپیشل برانچ اور سنیفر ڈوگز کے ذریعے تمام مجالس اور جلوس سے پہلے علاقہ کی ٹیکنیکل سویپنگ کرائی جائے گی۔ جلوسوں کے روٹ پر گلیوں اور راستوں کو بیرئیر لگا کر سیل کیا جائے گا۔ جلوس اور مجالس میں داخل ہونے والے افراد کو مکمل باڈی سرچ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں