گگومنڈی، مین روڈپربنے یوٹرن حادثات کاسبب بننے لگے

گگومنڈی(نامہ نگار) مین روڈپربنے یوٹرن حادثات کاسبب بننے لگے ۔تفصیل کے مطابق گگومنڈی میں لاری اڈاکے نزدیک لاہورملتان روڈپربنے غیرضروری یوٹرنزحادثات کاسبب بننے لگے۔۔۔
علامہ اقبال چوک،سی آئی اے سٹاف، نادراآفس کے سامنے بنے ان یوٹرنزپرگزشتہ دوتین ماہ کے دوران ہونے والے حادثات میں درجنوں افرادجاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ شہریوں چوہدری محمدشریف بلوسابق کونسلر،شان کونسلر،عتیق سرور رامے نویدسروررامے ،میاں تیمورحیدر،میاں بلال،میاں عبداﷲ ودیگرنے ڈپٹی کمشنروہاڑی سے مطالبہ کیاہے کہ لاہورملتان روڈپربنے ان غیرضروری یوٹرنزکوفوری ختم کرایاجائے ۔