ایل پی جی سلنڈر 300روپے مہنگا،شہریوں میں تشویش کی لہر

 ایل پی جی سلنڈر 300روپے  مہنگا،شہریوں میں تشویش کی لہر

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)عید کے قریب پٹرول کو سستا نہ کر نے اور ایل پی جی کا سلنڈر تین سو روپے مہنگا کر نے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 شہریوں عبدالقیوم ،سرتاج علی ،محمد خان ، حسین احمد اور غوث بخش نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ دنیا بھر میں پٹرول سستا ہوا ہے مگر وہاڑی سمیت ملک بھر میں حکومت نے عوامی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پٹرول کی سبسڈی جو بنتی تھی نہیں فراہم کی اور ساتھ ہی افطار وسحر میں سوئی گیس کی فراہمی میں تعطل کر کے لوگوں کو مجبور کیا کہ وہ ایل پی جی ایندھن استعمال کریں جو پہلے سے تین سوروپے فی سلنڈر مہنگی مل رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں