معروف برانڈز کے جعلی مصالحے ودیگر پراڈکٹ برآمد

وہاڑی(،خبرنگار،نمائندہ خصوصی)فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، تھانہ سٹی کے علاقہ جعفر شاہ ٹاؤن میں معروف برانڈز کے جعلی مصالحے اور دیگر پراڈکٹ برآمدکر کے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا کر یونٹ مالک کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا۔
فوڈ اتھارٹی نے مذکورہ مقام پر سید ذوالنورین کے یونٹ پر چھاپہ مارا جہاں سے 126 کلو گرام مصالحہ جات اور دیگر اجزاء برآمد ہوئے .مذکورہ یونٹ میں مصالحہ جات کو نیشنل اور شان برانڈز کا نام استعمال کرکے پیک کیا جاتا تھا۔