دکان ڈی سیل کرنے پر شہری کیخلا ف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ایکسائز انسپکٹر کی نشاندہی پر ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔
پولیس کو ایکسائز انسپکٹر نے استغاثہ دیا کہ ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے شہزاد نامی شخص کی دکان کو سیل کیا جس نے ازخود سرکاری سیل کو توڑ کر دکان کھول لی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔