20من مردہ جانوروں کا گوشت برآمد، کیری ڈبہ کاڈرائیور گرفتار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پولیس نے مردہ جانوروں کاپندرہ سے بیس من گوشت برآمد کر کے کیری ڈبہ کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید کے علاقہ ریاض آباد چیک پوسٹ پٹرولنگ پولیس نے بڑے پیمانے پر سپلائی ہونے والا مردہ جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا،چیک پوسٹ پٹرولنگ پولیس نے کیری ڈبہ سے 15 سے 20 من مردہ جانوروں کا گوشت برآمدکرکے کیری ڈبہ کے ڈرائیورکو موقع پر گرفتار کرلیا،مردہ جانوروں کا گوشت چوک اعظم سے ملتان سپلائی کیلئے جارہا تھا۔اطلاع پر محکمہ فوڈ اتھارٹی بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں مردہ جانوروں کا گوشت قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کردیاہے ،پٹرولنگ پولیس اور محکمہ فورڈ اتھارٹی نے برآمد کیا گیا مردہ جانوروں کے گوشت کو تلف کردیا۔