انتظامیہ کی غفلت ،خانیوال شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوگیا

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)انتظامیہ کی غفلت ،خانیوال شہر فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوگیا،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر مکھیوں اور مچھروں کی بہتات سے۔۔۔
شہری ملیریا، بخار اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ،شہر اور گردونواح میں مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کے خاتمے کے لئے سرکاری طور پر سپرے نہیں کرایا جا رہا ہے ، مختلف علاقوں میں سیوریج کا نظام بحال نہ ہو سکا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ملیریا و ڈینگی بخار سے بچنے کے لئے بچوں کیلئے گھروں میں مچھر مار سپرے کرائیں اور بازارسے کھانا کھانے کی بجائے گھر میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کھانے استعمال کرنے سے ان امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال، ضلعی انتظامیہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔