گگومنڈی میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل گزرنامحال

گگومنڈی(نامہ نگار)تجاوزات کی بھرمارپیدل گزرنامحال ہوگیا۔ انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے گگو منڈی کے مین بازاراورلاری اڈاپرتجاوزات مافیانے قبضہ جمالیاہے ۔
شہریوں حاجی شاہین،اے ایم اعجاز،ندیم گجر،سہیل اصغر،ندیم بھٹی ودیگرکا کہناتھاکہ گگومنڈی کے مین بازاراورلاری اڈا پر دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے کئی کئی فٹ جگہ پر قبضہ کرکے سامان رکھاہواہے جبکہ کئی دکانداروں نے دکانوں کے آگے والی جگہ کرایہ پردے کر سبزی وسموسے پکوڑے والے سٹال لگوائے ہوئے ہیں ،بازارمیں سے پیدل گزرنابھی محال ہے جبکہ لاری اڈاپرٹریفک کاجام رہنامعمول بناہواہے ، ڈپٹی کمشنروہاڑی اوراسسٹنٹ کمشنرفوری مسئلہ حل کرائیں۔