ایم پی اے عبدالمنان ساجد کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)یوم پاکستان کے موقع پر ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔
رانا عبد المنان ساجد کا کہناہے کہ عبدالمنان فاؤنڈیشن کے تحت پی پی 272 کی مختلف یونین کونسلز میں ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ لگایا جائے گا ۔تفصیل کے مطابق ایم پی اے پی پی 272 جتوئی ضلع مظفرگڑھ و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سکلز ڈویلپمنٹ ینڈ انٹرپرینیورشپ پنجاب اسمبلی رانا عبدالمنان ساجد نے یوم پاکستان کے موقع پر شہر سلطان میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اور ملک سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی ۔اہل حلقہ کی بڑی تعداد فری میڈیکل کیمپ میں چیک اپ کے لیے پہنچی، کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود ہیں جبکہ مفت ادویات ، چیک اپ ، الٹرا ساؤنڈ ، شوگر ٹیسٹ ، ہیپاٹائٹس کی سکریننگ ، مستحق خصوصی افراد کو مفت آلہ سماعت کی فراہمی جبکہ مستحق خصوصی افراد میں مفت وہیل چیئرز بھی تقسیم کی گئیں۔ معززین علاقہ نے ایم پی اے رانا عبدالمنان ساجد کی اس کاوش کو سراہا ۔ رانا عبدالمنان ساجد کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا پہلی ترجیح ہے ، حلقے کی عوام کے دکھ درد کا ساتھی ہوں ، مختلف یونین کونسلوں میں ہر ماہ فری میڈیکل کیمپ سے معزز عوام کو فائدہ پہنچے گا ۔