ڈی سی کوٹ ادو کا تحصیل ہسپتال کادورہ،طبی سہولتوں کا جائزہ

ڈی سی کوٹ ادو کا تحصیل ہسپتال کادورہ،طبی سہولتوں کا جائزہ

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو سید منور عباس بخاری اتوار چھٹی کے روز اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو پہنچ گئے ،طبی خدمات کا معائنہ،ڈاکٹروں کی حاضری۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ہسپتال میں صفائی ستھرائی سمیت مریضوں سے علاج معالجہ بارے بھی دریافت کیا۔تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادو کی عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر سیدمنور عباس بخاری چھٹی کے روزاچانک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو جا پہنچے ،اس موقع پرایم ایس ڈاکٹرمہر کامران اکبر گٹ پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ بھی موجود تھا،ڈپٹی کمشنرسیدمنورعباس بخاری نے ڈاکٹرزوپیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی،ایمرجنسی وارڈ، بیڈزوارڈ، سرجیکل وارڈ،او پی ڈی،میڈیسن سٹور اور ہسپتال کے مخلتف شعبہ جات کا بھی معائنہ کیا،انہوں نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں علاج کی غرض سے آنے والے مریضوں اور لواحقین سے ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی مفت ادویات، تشخیصی ٹیسٹوں اور دیگر سہولیات بارے بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر سید منور عباس بخاری نے کہا کہ ڈاکٹرزکو مریضوں کی خدمت کرکے نظام میں بہتری لانے کیلئے بنیادی کرداراداکرناہوگا،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں