یوم پاکستان پرڈی آفس مظفر گڑھ میں تقریب ،پرچم کشائی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)مظفرگڑھ میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد کی گئی ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے پرچم کشائی کی۔
8 بجکر 59 منٹ پر سائرن بجایا گیا اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ سکول کے بچوں نے قومی ترانی پڑھا اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ، ڈی ایس پی ظفر، سی ای او تعلیم مہہ جبین سمیت ضلعی محکموں کے افسروں اور سٹاف نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کے لئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے اور اپنا اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ہمارے ملک کو شاد آبار رکھے اور اس کو اندرونی اور بیرونی خطرات سے محفوظ رکھے اور جو اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کررہے ہیں اللہ ان کے کام میں برکت عطا فرمائے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ اس ملک کی سلامتی اور امن کے لئے ہم کام کریں گے اور اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ۔ تقریب کے اختتام پرملکی سلامتی ، ترقی اور خوشحالی کے لئے مولانا عبدالمعبود آزاد نے دعا کرائی۔