بجلی چوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ، 7 ٹرانسفارمر ضبط ، 77 کنکشن منقطع

بجلی چوروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ، 7 ٹرانسفارمر ضبط ، 77 کنکشن منقطع

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد کی ہدایت پرمیپکو ریجن میں رمضان المبارک کے دوران بھی ڈسکوسپورٹ یونٹ میں شامل فورسز کے ہمراہ بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

جلال پور پیروالہ سب ڈویژن/جلہ آرائیں /راجن پور میں 46لاکھ40ہزار روپے واجبات کے نادہندگان کے 7 ٹرانسفارمرز اور77 کنکشنز منقطع کرکے میٹرز اُتارلئے ۔ایکسین شجاع آبادڈویژن طارق محمود ڈار کی سربراہی میں ایس ڈی او جلال پور پیروالہ سب ڈویژن خالد محمود اور سٹاف نے شہر میں ایک پلازے پر ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری پکڑلی۔ الحمد پلازہ کی 5دکانوں پر ڈائریکٹ ایل ٹی لائن سے کنڈیاں ڈال کر بجلی استعمال کی جارہی تھی۔ ٹیم نے چوری میں استعمال ہونے والی تار اتارکر قبضہ میں لے لئے گئے ۔ بجلی چوری کرنے پر تقریباََ5لاکھ روپے جرمانہ عائد کیاہے جبکہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں پولیس سٹیشن بھیج دی گئی ہیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو ڈی جی خان سرکل ملک خورشیداحمد کی ہدایت پر ایکسین راجن پور ڈویژن اور ایس ڈی او گلشن آبادسب ڈویژن جامپور کی سربراہی میں ٹیم نے بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن کیا۔میپکوٹیموں نے 11 لاکھ 40 ہزارروپے واجبات کی عدم ادائیگی پر بستی مہاسر کی بجلی منقطع کرکے 50KVAکا ٹرانسفارمر اُتارلیا۔ پوری بستی میں 26رننگ نادہندگان اور 36مستقل نادہندگان ہیں جنکے ذمہ مذکورہ واجبات ہیں۔ بستی تال پور میں 3لاکھ60ہزارروپے واجبات کے نادہندہ عادی صارفین کی بجلی منقطع کرکے ایک ایل ٹی لائن اُتارلی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں