منشیات فروش سے بیس لٹر شراب برآمد، مقدمہ درج

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) پولیس حکام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ ملک مبشر اعوان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے۔۔
محمد عمران ولد نذیر احمد قوم شیخ سکنہ 445 ای بی سے 20 لٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ایس ایچ او ملک مبشر اعوان کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ منشیات فروشوں کی نشاندہی میں پولیس کا ساتھ دیں تاکہ سماج دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے ۔