نشتر ، ڈائلسسز مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر وضاحت طلب

ملتان(لیڈی رپورٹر)نشتر ہسپتال ڈائلسسز مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایت پر نشتر انتظامیہ سے تحریری وضاحت طلب ۔۔۔
ایک شہری کی جانب سے وزیر علیٰ شکایت سیل میں شکایت کی گئی تھی کہ نشتر ہسپتال کے ڈائلسسز یونٹ میں ڈائلسسز کرانے والے مریضوں سے ادویات اور سامان باہر سے منگوایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ان پر مالی بوجھ پڑ رہا ہے ،اس ضمن میں نشتر انتظامیہ سے جواب طلبی کرتے ہوئے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اس معاملے کو فوری حل کریں تاکہ مریضوں کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو سکے ۔