ٹریفک پولیس کی انسدادِ تجاوزات کے سلسلے میں تاجروں سے ملاقات

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسماعیل الرحمن کھاڑک کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس خانیوال کی۔۔
زیرنگرانی انچارج ایجوکیشن یونٹ فیصل فاروق اور ٹیم ہمراہ سرکل انچارج میاں چنوں انسپکٹر خرم شہزاد ناجائز تجاوزات کے سلسلہ میں انجمن تاجران کے صدر چوہدری محمود اور تاجروں سے ملاقات کی۔ ملاقات کا مقصد روڈز پر ہونے والی ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے۔ انجمن تاجران کے صدر اور تاجروں کی طرف سے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو سراہا گیا اور یقین دہانی کروانی گئی دکاندار اس بابت بھرپور تعاون کریں گے ۔اس کیساتھ ساتھ غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائیگا۔اس حوالہ سے شہریوں کی جانب سے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔